سورۃ 63: منافقین (المنافقون)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[63:1] جب منافق تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ،”ہم گواہی دیتے ہیں کہ تم خدا کے پیغمبر ہو۔ “ * خدا جانتا ہے کہ تم اس کے پیغمبر ہو ، اور خدا گواہی دیتا ہے کہ منافق جھوٹے ہیں ۔
[63:2] اپنے ظاہری ایمان کے ڈھنگ میں وہ خدا کی راہ سے لوگوں کو بھٹکاتے ہیں۔ بے شک، بہت گھٹیا ہے وہ جو یہ کیا کرتے ہیں۔
[63:3] اس کی وجہ یہ ہے کہ، وہ ایمان لائے، پھرکفر کیا۔ لہذا، ان کے ذہنوں پر تالہ لگ چکا ہے؛ وہ سمجھتےنہیں۔
معمولی سی بات پر مشتعل ہو جانے والے
[63:4] جب تم ان کو دیکھتے ہو تو، ہو سکتا ہے کہ تم ان کی شکلوں سے مُتاثر ہو جاؤ۔ اور جب وہ بولتے ہیں ، تو ہو سکتا ہے کہ تم ان کی خوش گفتاری کو سنو۔وہ کھڑےلٹھوں کی طرح ہیں۔ وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہر للکار ان کے خلاف منسوب ہے ۔ یہ حقیقی دشمن ہیں؛ ان سے بچو۔ خدا نے ان کی مذمت کی؛ وہ منحرف ہوچکے ہیں۔
[63:5] جب ان سے کہا جاتا ہے، " آو کہ خدا کا پیغمبر تمہارے لئےمغفرت ظلب کرے" وہ مسخرتاً مُنہ پھیر لیتے ہیں، اور تم انہیں دوسروں کو راہ سے دھکیلتے اور تکبر کرتے ہوئےدیکھتے ہو۔
حکایتِ شفاعت چکناچور *
[63:6] چاہےتم ان کی مغفرت کے لئے دعا کرویا ان کی مغفرت کے لئے دعا نہ کرو، وہ ان کے لیےایک برابر ہے ۔ خدا انہیں نہیں بخشے گا ۔ کیونکہ خدا خر اب لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا ۔
[63:7] یہ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ، "اُن لوگوں کو پیسے بلکل مت دو جنہوں نے خدا کے پیغمبر کی پیروی کی، شاید وہ اسے چھوڑ دیں!" تاہم، آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا کے پاس ہیں، لیکن منافق نہیں سمجھتے ۔
[63:8] انہوں نے کہا کہ " اگر ہم شہر واپس چلے گئے تو، طاقتور وہاں کمزوروں کو بیدخل کریں گے (اور ہم ناانصافی کا شکار ہوں گے)۔" (انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ) تمام وقار خدا اور اس کے پیغمبر اور مومنوں کی ملکیت ہے۔ تاہم، منافق نہیں جانتے۔
[63:9] اے ایمان والو، اپنے مال اور اپنی اولاد کے ذریعے خدا کے ذکر سے بے فکر نہ ہو نا ۔ وہ جو ایسا کرتے ہیں نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
[63:10] تم ہماری دفعات میں سے دے دینا اس سے پہلے کہ تمہیں موت آ جائے، پھر تم کہو، " میرے رب، کاش تم تھوڑی ہی سی دیر کے لیے اسے مؤخر کر سکتے! میں پھر خیراتی ہوجاتا اور صادقوں میں شامل ہوجاتا!"
[63:11] خداکبھی کسی جان کی موت کے مقررہ وقت کی تا خیر نہیں کرتا ۔ خدا مکمل طور پر آپ کے ہر عمل سے باخبر ہے ۔