قرآن 63:6 — منافقین (المنافقون)
چاہےتم ان کی مغفرت کے لئے دعا کرویا ان کی مغفرت کے لئے دعا نہ کرو، وہ ان کے لیےایک برابر ہے ۔ خدا انہیں نہیں بخشے گا ۔ کیونکہ خدا خر اب لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا ۔
[63:5] جب ان سے کہا جاتا ہے، " آو کہ خدا کا پیغمبر تمہارے لئےمغفرت ظلب کرے" وہ مسخرتاً مُنہ پھیر لیتے ہیں، اور تم انہیں دوسروں کو راہ سے دھکیلتے اور تکبر کرتے ہوئےدیکھتے ہو۔
[63:7] یہ وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ، "اُن لوگوں کو پیسے بلکل مت دو جنہوں نے خدا کے پیغمبر کی پیروی کی، شاید وہ اسے چھوڑ دیں!" تاہم، آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا کے پاس ہیں، لیکن منافق نہیں سمجھتے ۔