Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 64: باہمی الزام درازی(التغابن)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[64:1] ہر چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر چیز جو زمین پر ہےخدا کی تسبیح کرتی ہے ۔ تمام بادشاہت ہے اُسی کی ملکیت میں ہے اور تمام تعریف اُسی کی لیئے ہیں اور وہ قادرِ مطلق ہے ۔

[64:2] وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا، پھر تمہارے درمیان کافر ہےاور مو من ہے ۔ خدا مکمل طور پر تمہارا ہر عمل دیکھنےوالا ہے ۔

[64:3] اس نے آسمانوں اور زمین کو، ایک خاص مقصد *کے لئے پیدا ، تمہیں بنایا اور تمہاری بناوٹ کو کامل بنایا، پھر اس کی حتمی منزل ہے ۔

[64:4] وہ سب کچھ جانتا ہےجو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہ سب کچھ جانتا ہے جسے تم چھپاتے ہو اور وہ سب کچھ جسے تم ظاہر کرتے ہو۔ خدا اندرونی ترین خیالات سے پوری طرح آگاہ ہے۔

[64:5] کیا آپ نےان لوگوں پرغور کیا جنہوں نے ماضی میں کفر کیا، پھر اپنے فیصلے کے نتائج کوجھیلا؟ وہ ایک دردناک عذاب کے مستحق ہوئے ۔

[64:6] یہ اس لیئے کہ ان کے رسول ان کے پاس واضح دلائل کے ساتھ گئے لیکن اُنہوں نے کہا کہ "ہم کیا اپنے جیسے انسانوں کی پیروی کریں ؟" انہوں نے کفر کیا اور رو گردانی کی۔ خدا کو ان کی ضرورت نہیں ۔ خدا کوکوئی ضرورت نہیں ہیں، وہ تعریف کا اہل ہے ۔

[64:7] جنہوں نے کفر کیا وہ دعوہ کرتے ہیں وہ پھر سےنہیں زندہ کیئے جائیں گے !ہاں بے شک، میرے رب کی قسم، تم پھر سے زندہ کیئے جاوٴگے، اورجو کچھ تم نے کیاتمہیں اس کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ خدا کے لئے یہ کرنا آسان ہے ۔

[64:8] لہٰذا، تم خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاوٴ اور اِس روشنی پر جو ہم نے یہاں نازل کی ہے ۔ خدا مکمل طور پر تمہارے ہر عمل سے آگاہ ہے ۔

[64:9] وہ دن آئے گا جب جب وہ تم کو طلب کرے گا جمع کرنے والے دن پر۔ وہ باہمی الزام درازی کا دن ہے۔ جو کوئی بھی خدا پرایمان رکھتا ہے اور ایک نیک زندگی گزارتا ہے، وہ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے اور اسے بہتی نہروں والے باغات میں داخل کردے گا ۔ وہ ہمیشہ اس میں رہیں ۔ یہ سب سے عظیم فتح ہے ۔

[64:10] جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو، وہ جہنم کی آگ کے مکین ہیں ۔ وہ ہمیشہ اس میں رہیں ۔ کیا ہی بدنصیب منزل ہے!

قانون الہی

[64:11] کچھ نہیں ہوتا تمہیں سوائے خدا کی مرضی کے مطابق ۔ جو کوئی بھی خدا پر ایمان رکھتا ہے،وہ اس کے دل کی رہنمائی کرے گا ۔ خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

[64:12] تم خدا کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اگر تم روگردانی کرو تو پھر ہمارے رسو ل کا واحد مقصد پیغام کو پہنچا دینا ہے ۔

[64:13] خدا: اس کے علاوہ اور کوئی خدا نہیں ہے ۔ مومن خدا پر توکل کریں ۔

[64:14] اے ایمان والو،تمہارے ازواج اور تمہاری اولاد تمہارے دشمن ہو سکتے ہیں ؛ ہوشیار رہو ۔ اگر تم بخش دو، بھول جاؤ اور معاف کر دو تو پھر خدا معاف کرنے والا،سب سے زیادہ رحم کرنےوالا ہے ۔

[64:15] تمہارے پیسے اور بچے ایک آزمائش ہیں، اور خدا کے پاس ایک عظیم اجر ہے۔

[64:16] لہٰذا تم خدا کی تعظیم کرو جتنی زیادہ کر سکتے ہو،اور سنو، اور اطاعت کرو، اور (صدقہ ) دو اپنی ہی بھلائی کے لیئے۔ جس کسی کا بھی اپنی کنجوسی سے بچاوٴ کیا جائے ، یہ کامیاب لوگ ہیں ۔

[64:17] اگر تم خدا کو نیکی کا قرض دوگے ، تو وہ انعام کو کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا ۔ خدا قددردان، بردبار ہے ۔

[64:18] تمام رازوں اور اعلانات کا جاننے والا؛ قادرمطلق، سب سے زیادہ حکمت والا۔