قرآن 65:12 — طلاق (الطلاق)
خدا نے سات کائناتیں تخلیق کیں اور اتنی ہی تعداد میں زمینیں بھی ۔ اس کےاحکام ان کے درمیان رواں ہیں ۔ یہ اس لئے کہ تم جان لو کہ خدا قادرِ مطلق ہے اور خدا تمام چیزوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔
[65:11] ایک پیغمبر* جو تمہارے لئے خدا کی آیات پڑھ کر سناتا ہے، واضع طور پر، کہ وہ جو ایمان لائے اور راستبازی سے کام لیں انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف ان کی قیادت کرنے کے لئے ۔ جو کوئی بھی خدا پر یقین رکھتا ہے اور ایک نیک زندگی بسر کرتا ہے، وہ اسے بہتی نہروں والے باغات میں داخل کرے گا ؛ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ۔ خدا اسےسخاوت کے ساتھ انعام دے گا ۔