قرآن 7:133 — برزخ(الاعراف)
چنانچہ ہم نے ان پر سیلاب ،ٹڈیاں ،جوئیں ،مینڈک اورخون برسایا ۔جوبھاری نشانیاں تھیں ۔لیکن انہوںنے اپنی اکڑ برقرار رکھی ۔وہ برے لوگ تھے۔
[7:132] انہوں نے کہا ،’’تم خواہ جس قسم کی بھی نشانی ہمیں دکھائو ،اپنے جادو سے ہمیں فریب دینے کےلئے ،ہم ایمان نہیں لائیں گے ۔‘‘
[7:134] جب کبھی ان کو طاعون لاحق ہوا ،انہوں نے کہا ،’’اے موسی ٰ ،اپنے خدا سے دعا کرو،تم اس کے قریب ہو۔اگر تم یہ طاعون دور کردو تو ،ہم تم پر یقین کرینگے اور بنی اسرائیل کو تمہارے ساتھ بھیج دینگے۔‘‘