قرآن 7:136 — برزخ(الاعراف)
چنانچہ ہم نے ان کے اعمال کا بدلہ لیا ،اور انہیں سمندر میں غرق کردیا ۔یہ اس لئے تھا کہ انہوں نے ہماری نشانیاں جھٹلائی تھیں ،اورقطعی طور پر ان سے بے پرواہ تھے ۔
[7:135] پھر ،جب ہم نے ایک خاص مدت کےلئے طاعون دور کردیا ،تو بھی انہوں نے اپنے عہد کی خلاف ورزی کی ۔
[7:137] ہم نے مظلوم قوم کو زمین ،مشرق اور مغرب کا وارث بنایا اور اس کو نوازا۔اسطرح بنی اسرائیل سے متعلق تمہارے خدا کے متبرک احکام پورے ہوگئے،انکی استقامت کا صلہ دینے کےلئے ،اور ہم نے فرعون اوراس کے لوگوں کے کام اور جو کچھ بھی انہوں نے کمایاتھا، مٹا کر رکھ دیا ۔