قرآن 7:146 — برزخ(الاعراف)
میں انہیں اپنی آیات سے پھیر دوں گا جو زمین پر متکبر ہیں کسی جواز کے بغیر ۔چنانچہ ،جب وہ ہرقسم کا ثبوت دیکھ لیں گے ،وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔جب وہ ہدایت کا راستہ دیکھیں گے تو وہ اسے اپنا راستہ سمجھ کر نہیں اپنائیں گے ،لیکن جب وہ گمراہی کا راستہ دیکھیں گے تو اس کو اپنا سمجھ کر اپنا لیں گے ۔یہ نتیجہ ہے ان کی طرف سے ہمارے ثبوتوں کو جھٹلانے کا اور ان سے مکمل بے پروائی کا ۔
[7:145] ہم نے اس کےلئے تختیوں پر ہر قسم کی بصیرتیںاور تفصیلات لکھ دیں :’’ان تعلیمات کو مضبوطی سے قائم رکھنا ،اوراپنے لوگوں کو بھی انہیں قائم رکھنے کی تلقین کرنا ۔یہ بہترین تعلیمات ہیں ۔میں تمہیں فاسد لوگوں کی قسمت کی نشاندہی کردوں گا ۔‘‘
[7:147] جو ہماری آیات کواور آخرت میں ملاقات کو جھٹلاتے ہیں ،ان کے اعمال ضائع کردیئے جاتے ہیں ۔کیا انہیں اس کے سوا بدلہ ملا ہے جو انہوں نے کیا تھا ؟