Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:147 — برزخ(الاعراف)

جو ہماری آیات کواور آخرت میں ملاقات کو جھٹلاتے ہیں ،ان کے اعمال ضائع کردیئے جاتے ہیں ۔کیا انہیں اس کے سوا بدلہ ملا ہے جو انہوں نے کیا تھا ؟

[7:146] میں انہیں اپنی آیات سے پھیر دوں گا جو زمین پر متکبر ہیں کسی جواز کے بغیر ۔چنانچہ ،جب وہ ہرقسم کا ثبوت دیکھ لیں گے ،وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔جب وہ ہدایت کا راستہ دیکھیں گے تو وہ اسے اپنا راستہ سمجھ کر نہیں اپنائیں گے ،لیکن جب وہ گمراہی کا راستہ دیکھیں گے تو اس کو اپنا سمجھ کر اپنا لیں گے ۔یہ نتیجہ ہے ان کی طرف سے ہمارے ثبوتوں کو جھٹلانے کا اور ان سے مکمل بے پروائی کا ۔

[7:148] اس کی عدم موجودگی میں ،موسی ٰ کے لوگوں نے اپنے زیوارت سے بچھڑے کا مکمل بت بنا لیا جس کی آواز بھی بچھڑے* کی تھی ۔کیا انہیں نظر نہیں آتا تھا کہ وہ ان سے بول نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں کوئی راہ دکھاسکتا ہے ؟انہوں نے اس کو پوجا اور اس طرح مفسد بن گئے ۔