قرآن 7:148 — برزخ(الاعراف)
اس کی عدم موجودگی میں ،موسی ٰ کے لوگوں نے اپنے زیوارت سے بچھڑے کا مکمل بت بنا لیا جس کی آواز بھی بچھڑے* کی تھی ۔کیا انہیں نظر نہیں آتا تھا کہ وہ ان سے بول نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں کوئی راہ دکھاسکتا ہے ؟انہوں نے اس کو پوجا اور اس طرح مفسد بن گئے ۔
[7:147] جو ہماری آیات کواور آخرت میں ملاقات کو جھٹلاتے ہیں ،ان کے اعمال ضائع کردیئے جاتے ہیں ۔کیا انہیں اس کے سوا بدلہ ملا ہے جو انہوں نے کیا تھا ؟
[7:149] آخر کار ،جب وہ اپنے کئے پر پچھتائے اور محسوس کیا کہ وہ بھٹک گئے تھے ،انہوں نے کہا،’’اگر ہمارے رب نے اپنی رحمت سے ہمیں معاف اورہم سے درگزر نہ کیاتوہم خسارے میں رہیں گے ۔‘‘