قرآن 7:151 — برزخ(الاعراف)
موسی ٰ نے کہا ،’’میرے خدا مجھے اورمیرے بھائی کومعاف کردے ،اورہمیں اپنی رحمت میں داخل کرلو۔سب رحم کرنے والوں میں ،تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔‘‘
[7:150] جب موسی ٰ اپنے لوگوں میں واپس آیا ،غصے اورمایوسی میں ،اس نے کہا ،’’تم نے میری عدم موجودگی میں کیا خوفناک حرکت کی ہے !کیا تم اپنے خدا کے احکامات کا انتظا رنہیں کرسکتے تھے ؟‘‘اس نے تختیاں پھینک دیں ،اوراپنی طرف کھینچتے ہوئے اپنے بھائی کا سر پکڑ لیا ۔(ہارون)نے کہا،’’میرے ماں جائے ،لوگوں نے میری کمزوری سے فائدہ اٹھایا اور تقریباًمجھے مار چکے تھے ۔میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا موقع نہ دو ،اورمجھے حدسے تجاوز کرنے والوں میں شمار نہ کرو۔‘‘
[7:152] یقیناجنہوں نے بچھڑے کو شریک بنایا ،انہوں نے اپنے رب کا غضب کمایا ،اوراس زندگی میں ذلت حاصل کی ۔ہم اس طرح بدعت کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں ۔