قرآن 7:156 — برزخ(الاعراف)
’’اور ہمارے لئے اس دنیا میں اورآخرت میں راستبازی لکھ دے ،ہم تجھ سے نادم ہیں۔‘‘اس نے کہا ،‘‘میرا عذاب اس پر پڑتا ہے جس پر میں چاہوں۔لیکن میری رحمت سب چیزوں پر محیط ہے ۔تاہم میں اسے ان کےلئے مختص کردوں گا جو (1)جو راستبازی کی زندگی گزارتے ہیں ،(2)زکواۃ* دیتے ہیں ،(3)ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں ،اور
[7:155] تب موسی ٰ نے 70آدمیوں کا انتخاب کیا ،ہم سے مقررہ باریابی کےلئے ۔ جب زلزلے نے انہیں ہلا ڈالا،اس نے کہا ،’’میرے رب ،تو چاہتا تو ان کو میرے سمیت ماضی میں مٹا سکتا تھا ۔کیا تو ہمیں ان لوگوںکے اعمال کی وجہ سے مٹا دیگا جو ہم میں نادان ہیں ؟یقینا یہ ایک آزمائش ہے جو تو نے ہمارے لئے شروع کی ہے ۔اس کے ساتھ تو جس کو چاہے سزا دے،اور جس کو چاہے ہدایت دے ۔تو ہمارا رب اور آقا ہے ،لہذا ہمیں معاف کر،ہم پر رحمت برسا ؛تو سب سے بہتر معاف کرنے والا ہے ۔
[7:157] ’’(4)پیغمبر کی پیروی کرتے ہیں ،غیر مسیحی نبی (محمد)،جن کا نام وہ توریت اورانجیل میں پاتے ہیں *،وہ انہیں راست بازی کی تلقین کرتے ہیں ،برائی سے باز رکھتے ہیں ،تمام اچھی چیزیںکھانے کی اجازت دیتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں جو بری ہے،اوران کا بوجھ اور ان کولگی بیڑیاں اتارتے ہیں ۔اور جو ان پر ایمان لاتے ہیں،ان کی تکریم کرتے ہیں ،ان کی حمایت کرتے ہیں ،اوراس روشنی کی پیروی کرتے ہیں جو ان کے ساتھ آئی ہے وہ کامیاب ہیں ۔‘‘