Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:157 — برزخ(الاعراف)

’’(4)پیغمبر کی پیروی کرتے ہیں ،غیر مسیحی نبی (محمد)،جن کا نام وہ توریت اورانجیل میں پاتے ہیں *،وہ انہیں راست بازی کی تلقین کرتے ہیں ،برائی سے باز رکھتے ہیں ،تمام اچھی چیزیںکھانے کی اجازت دیتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں جو بری ہے،اوران کا بوجھ اور ان کولگی بیڑیاں اتارتے ہیں ۔اور جو ان پر ایمان لاتے ہیں،ان کی تکریم کرتے ہیں ،ان کی حمایت کرتے ہیں ،اوراس روشنی کی پیروی کرتے ہیں جو ان کے ساتھ آئی ہے وہ کامیاب ہیں ۔‘‘

[7:156] ’’اور ہمارے لئے اس دنیا میں اورآخرت میں راستبازی لکھ دے ،ہم تجھ سے نادم ہیں۔‘‘اس نے کہا ،‘‘میرا عذاب اس پر پڑتا ہے جس پر میں چاہوں۔لیکن میری رحمت سب چیزوں پر محیط ہے ۔تاہم میں اسے ان کےلئے مختص کردوں گا جو (1)جو راستبازی کی زندگی گزارتے ہیں ،(2)زکواۃ* دیتے ہیں ،(3)ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں ،اور

[7:158] کہہ دیجیے،’’اے لوگو،میں تم سب کی طرف خدا کا پیغمبر ہوں۔آسمانوں اورزمین کی حاکمیت اسی کے پاس ہے ۔اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔زندگی اور موت پر اسی کا کنٹرول ہے ۔‘‘اسلیے تم خدا پر ایمان لائو اوراس کے پیغمبر پر ،غیر مسیحی نبی پر ،جو خدا پر ایمان رکھتا ہے اور اس کے ارشادات پر ۔اس کی پیروی کرو ،تاکہ تم کو ہدایت مل سکے ۔