قرآن 7:163 — برزخ(الاعراف)
انہیں سمندر کے ساتھ اسی بستی کی یاد دہانی کرائو ،جس نے سبت کی خلاف ورزی کی تھی ۔جب وہ سبت کی پابندی کرتے تھے تو وافر مقدار میں مچھلی ان کے پاس آتی تھی ۔اورجب انہوںنے اس کی خلاف ورزی کی تو مچھلی نہ آئی ۔اس طرح ہم نے ان پر غضب نازل کیا ،ان کی زیاتی کے نتیجے میں ۔
[7:162] لیکن ان میں سے جوبرے تھے انہوں نے جو احکامات ان کو دیئے گئے تھے ان کو دوسر ے احکامات سے بدل دیا ۔چنانچہ ہم نے آسمان سے ان پر پھٹکارڈالی ،ان کی خباثت کی وجہ سے ۔
[7:164] یاد کروکہ ان میں سے ایک گروہ نے کہا ،’’تم کیوں ان لوگوں میں تبلیغ کرتے ہو جن کو خدا نے لازمی مٹانا اور سخت سزا دینی ہے ؟‘‘انہوں نے جواب دیا ،’’اپنے رب سے معافی طلب کرو،‘‘تاکہ وہ نجات پاسکیں ۔