قرآن 7:162 — برزخ(الاعراف)
لیکن ان میں سے جوبرے تھے انہوں نے جو احکامات ان کو دیئے گئے تھے ان کو دوسر ے احکامات سے بدل دیا ۔چنانچہ ہم نے آسمان سے ان پر پھٹکارڈالی ،ان کی خباثت کی وجہ سے ۔
[7:161] یا د کرو ،انہیں کہا گیا تھا ،’’اس قصبے میں چلے جائو رہنے کےلئے ،اور وہاں جو چاہو کھائو،لوگوں سے دوستانہ برتائو کرو،اور دروازے میںعاجزی سے داخل ہونا ۔پھر ہم تمہاری زیادتیاں معاف کردینگے۔ہم راست بازوں کا صلہ کئی گنا بڑھا دینگے۔‘‘
[7:163] انہیں سمندر کے ساتھ اسی بستی کی یاد دہانی کرائو ،جس نے سبت کی خلاف ورزی کی تھی ۔جب وہ سبت کی پابندی کرتے تھے تو وافر مقدار میں مچھلی ان کے پاس آتی تھی ۔اورجب انہوںنے اس کی خلاف ورزی کی تو مچھلی نہ آئی ۔اس طرح ہم نے ان پر غضب نازل کیا ،ان کی زیاتی کے نتیجے میں ۔