قرآن 7:190 — برزخ(الاعراف)
لیکن جب وہ انہیں اچھا بچہ دیتا ہے ،وہ اس کے عطیہ کو شریک بنالیتے ہیں جو اس کی ہمسری کرتا ہے ۔عظیم ہے خدا ،کسی بھی شراکت سے بہت بالاتر ۔
[7:189] اس نے تمہیں ایک فرد (آدم )سے پیدا کیا ۔بعدازاں ،وہ ہر مرد کو ساتھی(عورت) دیتا ہے تاکہ اس کے ساتھ سکو ن پاسکے ۔پھروہ ہلکا سا بوجھ اٹھاتی ہے جس کا اسے احساس ہی نہیںہوتا۔جب بوجھ بھاری ہوتا ہے تو وہ خدا اپنے رب سے التجا کرتے ہیں :’’اگر تم ہمیں اچھا سا بچہ دو گے تو ہم قدردان ہونگے ۔‘‘
[7:191] کیا یہ حقیقت نہیں کہ وہ ان شریکوں کو شریک بنا رہے ہیںجو کچھ تخلیق نہیں کرتے ،اور خود خلق کئے جاتے ہیں ؟