قرآن 7:195 — برزخ(الاعراف)
کیا ان کی ٹانگیں ہیں جن پر وہ چل سکتے ہیں ؟کیا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ اپنا دفاع کرسکتے ہیں ؟کیا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھ سکتے ہیں ؟کیا ان کے کان ہیں جن سے وہ سن سکتے ہیں ؟کہہ دیجیے،’’بلائو اپنے شریکو ں کو ،اوران سے کہو کہ وہ بلاتاخیر مجھے مار ڈالیں ۔
[7:194] خدا کے علاوہ جن شریکوں سے تم رجوع کرتے ہو وہ تمہاری طرح پیدائش ہیں ۔جائو اور جاکر انہیں بلاو؛اوروہ تمہیں جواب دیں ،اگر تم سچے ہو۔
[7:196] ’’صرف خدا ہی میرا رب اورآقا ہے ؛وہ جس نے یہ کتاب نازل کی ۔وہ راستبازوں کی حفاظت کرتا ہے ۔