قرآن 7:31 — برزخ(الاعراف)
اے بنی آدم،جب مسجد جائو تو صاف ہوکر اور عمدہ لباس پہن کرجائو۔اورمیانہ روی سے کھائو اورپیو؛یقینا وہ پیٹو لوگوں کو پسند نہیں کرتا ۔
[7:30] بعض کو اس نے ہدایت دی ،جبکہ دوسروں نے بھٹکنے کاتہیہ کررکھاہے ۔انہوں نے خدا کی بجائے شیطانوں کو اپنا آقا بنالیا ہے ،اس کے باوجو د انہیں یقین ہے کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں ۔
[7:32] کہہ دیجیے،’’کس نے منع کی ہیں وہ اچھی چیزیں جو خدا نے اپنی مخلوق کےلئے پیدا کی ہیں ،اور اچھی اشیائے خوردونوش؟‘‘کہہ دیجیے ،’’ایسی اشیائے خوردو نوش سے اس دنیا میں وہی لطف اندوز ہونگے جو ایمان لائیں گے ۔علاوہ ازیں اچھی اشیائے خوردونوش یوم حشر کو صرف ان کی حاصل ہونگی ۔‘‘اس طرح ہم آیات کی وضاحت کرتے ہیں ان لوگوں کےلئے جو جانتے ہیں ۔