قرآن 7:32 — برزخ(الاعراف)
کہہ دیجیے،’’کس نے منع کی ہیں وہ اچھی چیزیں جو خدا نے اپنی مخلوق کےلئے پیدا کی ہیں ،اور اچھی اشیائے خوردونوش؟‘‘کہہ دیجیے ،’’ایسی اشیائے خوردو نوش سے اس دنیا میں وہی لطف اندوز ہونگے جو ایمان لائیں گے ۔علاوہ ازیں اچھی اشیائے خوردونوش یوم حشر کو صرف ان کی حاصل ہونگی ۔‘‘اس طرح ہم آیات کی وضاحت کرتے ہیں ان لوگوں کےلئے جو جانتے ہیں ۔
[7:31] اے بنی آدم،جب مسجد جائو تو صاف ہوکر اور عمدہ لباس پہن کرجائو۔اورمیانہ روی سے کھائو اورپیو؛یقینا وہ پیٹو لوگوں کو پسند نہیں کرتا ۔
[7:33] کہہ دیجیے،’’میرا رب صرف برے اعمال سے منع کرتا ہے ،خواہ وہ خفیہ ہوں یا ظاہر ،اورگناہوں سے اور بلاجواز جارحیت سے ،اورخدا کےساتھ بے اختیار شریک ٹھہرانے سے ،اور خدا کے بارے میں وہ بات کہنے سے جو تم نہیں جانتے ۔‘‘