Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:33 — برزخ(الاعراف)

کہہ دیجیے،’’میرا رب صرف برے اعمال سے منع کرتا ہے ،خواہ وہ خفیہ ہوں یا ظاہر ،اورگناہوں سے اور بلاجواز جارحیت سے ،اورخدا کےساتھ بے اختیار شریک ٹھہرانے سے ،اور خدا کے بارے میں وہ بات کہنے سے جو تم نہیں جانتے ۔‘‘

[7:32] کہہ دیجیے،’’کس نے منع کی ہیں وہ اچھی چیزیں جو خدا نے اپنی مخلوق کےلئے پیدا کی ہیں ،اور اچھی اشیائے خوردونوش؟‘‘کہہ دیجیے ،’’ایسی اشیائے خوردو نوش سے اس دنیا میں وہی لطف اندوز ہونگے جو ایمان لائیں گے ۔علاوہ ازیں اچھی اشیائے خوردونوش یوم حشر کو صرف ان کی حاصل ہونگی ۔‘‘اس طرح ہم آیات کی وضاحت کرتے ہیں ان لوگوں کےلئے جو جانتے ہیں ۔

[7:34] ہرقوم کےلئے ، پیش معینہ عرصہ حیات ہے ۔جب ان کی عارضی مدت اختتام کو پہنچتی ہے تو ،وہ اس کو ایک گھنٹہ موخرکرسکتے ہیں اورنہ اس کو بڑھا سکتے ہیں ۔