قرآن 7:36 — برزخ(الاعراف)
اوروہ جو ہماری آیات کا انکار کرتے ہیں ،اور اس قدر متکبر ہیں کہ ان کو قائم نہیں رکھتے ،وہ جہنم کے مستحق ہیں ،جہاںوہ ہمیشہ رہیں گے ۔
[7:35] اے بنی آدم، جب تم میں سے پیغمبر تمہاری طرف آئیں اور قرآن کی آیات سنائیں تو جو لوگ غور کرینگے اورراست بازی کی زندگی گزاریں گے، انہیں کسی چیز کا خوف ہوگا اور نہ ہی غم ۔
[7:37] ان سے برا کون ہے جو خدا کے بارے میں جھوٹ گھڑتے ہیں،یا اس کی آیات کا انکار کرتے ہیں ؟یہ اپنا حصہ لیں گے ،کتاب کے مطابق ،پھر ،جب ہمارے قاصد ان کی زندگیاں ختم کرنے کےلئے آئیں گے ،وہ کہیں گے ،کہاں ہیں تمہارے وہ شریک جن کے آگے تم خدا کی بجائے التجا کرتے تھے؟‘‘وہ کہیں گے ،’’انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا ہے ۔‘‘وہ اپنے خلاف ہی گواہی دینگے کہ وہ بے ایمان تھے ۔