Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:37 — برزخ(الاعراف)

ان سے برا کون ہے جو خدا کے بارے میں جھوٹ گھڑتے ہیں،یا اس کی آیات کا انکار کرتے ہیں ؟یہ اپنا حصہ لیں گے ،کتاب کے مطابق ،پھر ،جب ہمارے قاصد ان کی زندگیاں ختم کرنے کےلئے آئیں گے ،وہ کہیں گے ،کہاں ہیں تمہارے وہ شریک جن کے آگے تم خدا کی بجائے التجا کرتے تھے؟‘‘وہ کہیں گے ،’’انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا ہے ۔‘‘وہ اپنے خلاف ہی گواہی دینگے کہ وہ بے ایمان تھے ۔

[7:36] اوروہ جو ہماری آیات کا انکار کرتے ہیں ،اور اس قدر متکبر ہیں کہ ان کو قائم نہیں رکھتے ،وہ جہنم کے مستحق ہیں ،جہاںوہ ہمیشہ رہیں گے ۔

[7:38] وہ فرمائے گا ،’’جنوں اور انسانوں کی پہلی قوموں کے ہمراہ جہنم میں داخل ہوجائو ۔‘‘جب بھی کوئی گروہ داخل ہوگا ،تو وہ اپنے آبائی گروہ پر لعنت بھیجے گا ۔جب وہ سب اس میں آ جائیں گے ،توسب سے آخر والا پہلے والے کے بارے میں کہے گا ،’’اے ہمارے رب ،یہ وہ ہیں جنہوں نے ہمیں گمرا ہ کیا تھا ۔انہیں جہنم کی دگنی سزا دو۔‘‘وہ فرمائے گا ،’’ہر ایک دگنی پا تا ہے مگر تم نہیں جانتے ۔‘‘