قرآن 7:38 — برزخ(الاعراف)
وہ فرمائے گا ،’’جنوں اور انسانوں کی پہلی قوموں کے ہمراہ جہنم میں داخل ہوجائو ۔‘‘جب بھی کوئی گروہ داخل ہوگا ،تو وہ اپنے آبائی گروہ پر لعنت بھیجے گا ۔جب وہ سب اس میں آ جائیں گے ،توسب سے آخر والا پہلے والے کے بارے میں کہے گا ،’’اے ہمارے رب ،یہ وہ ہیں جنہوں نے ہمیں گمرا ہ کیا تھا ۔انہیں جہنم کی دگنی سزا دو۔‘‘وہ فرمائے گا ،’’ہر ایک دگنی پا تا ہے مگر تم نہیں جانتے ۔‘‘
[7:37] ان سے برا کون ہے جو خدا کے بارے میں جھوٹ گھڑتے ہیں،یا اس کی آیات کا انکار کرتے ہیں ؟یہ اپنا حصہ لیں گے ،کتاب کے مطابق ،پھر ،جب ہمارے قاصد ان کی زندگیاں ختم کرنے کےلئے آئیں گے ،وہ کہیں گے ،کہاں ہیں تمہارے وہ شریک جن کے آگے تم خدا کی بجائے التجا کرتے تھے؟‘‘وہ کہیں گے ،’’انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا ہے ۔‘‘وہ اپنے خلاف ہی گواہی دینگے کہ وہ بے ایمان تھے ۔
[7:39] پیشرو گروہ بعد والے گروہ سے کہے گا ،چونکہ تمہیں ہم پر فوقیت حاصل تھی ،اسلئے اپنے گناہوں کا مزہ چکھو۔‘‘