قرآن 7:39 — برزخ(الاعراف)
پیشرو گروہ بعد والے گروہ سے کہے گا ،چونکہ تمہیں ہم پر فوقیت حاصل تھی ،اسلئے اپنے گناہوں کا مزہ چکھو۔‘‘
[7:38] وہ فرمائے گا ،’’جنوں اور انسانوں کی پہلی قوموں کے ہمراہ جہنم میں داخل ہوجائو ۔‘‘جب بھی کوئی گروہ داخل ہوگا ،تو وہ اپنے آبائی گروہ پر لعنت بھیجے گا ۔جب وہ سب اس میں آ جائیں گے ،توسب سے آخر والا پہلے والے کے بارے میں کہے گا ،’’اے ہمارے رب ،یہ وہ ہیں جنہوں نے ہمیں گمرا ہ کیا تھا ۔انہیں جہنم کی دگنی سزا دو۔‘‘وہ فرمائے گا ،’’ہر ایک دگنی پا تا ہے مگر تم نہیں جانتے ۔‘‘
[7:40] یقینا وہ جو ہماری آیات کا انکار کرتے ہیں اوراس قدر متکبر ہیں کہ ان کو قائم نہیں رکھتے،ان کےلئے آسمان کے دروازے کبھی نہیں کھلیں گے ،اورنہ ہی و ہ جنت میں داخل ہونگے جب تک اونٹ سوئی کے نکے میں سے نہیں نکل جاتا۔ہم اس طرح گناہگاروں کو بدلہ دیتے ہیں ۔