قرآن 7:41 — برزخ(الاعراف)
انہوں نے جہنم کو اپنا ٹھکانا بنالیا ہے ؛ان کے آگے اونچی رکاوٹیں ہونگی ،اس طر ح ہم تجاوز کرنیوالوں کو بدلہ دیتے ہیں ۔
[7:40] یقینا وہ جو ہماری آیات کا انکار کرتے ہیں اوراس قدر متکبر ہیں کہ ان کو قائم نہیں رکھتے،ان کےلئے آسمان کے دروازے کبھی نہیں کھلیں گے ،اورنہ ہی و ہ جنت میں داخل ہونگے جب تک اونٹ سوئی کے نکے میں سے نہیں نکل جاتا۔ہم اس طرح گناہگاروں کو بدلہ دیتے ہیں ۔
[7:42] اور وہ جو ایمان لاتے ہیں اور راست بازی کی زندگی گزارتے ہیں۔ہم کبھی کسی پراس کی طاقت سے بڑھ کربوجھ نہیں ڈالتے ۔ وہ جنت کے باسی ہونگے، وہ ہمیشہ وہیں رہیں گے ۔