قرآن 7:42 — برزخ(الاعراف)
اور وہ جو ایمان لاتے ہیں اور راست بازی کی زندگی گزارتے ہیں۔ہم کبھی کسی پراس کی طاقت سے بڑھ کربوجھ نہیں ڈالتے ۔ وہ جنت کے باسی ہونگے، وہ ہمیشہ وہیں رہیں گے ۔
[7:41] انہوں نے جہنم کو اپنا ٹھکانا بنالیا ہے ؛ان کے آگے اونچی رکاوٹیں ہونگی ،اس طر ح ہم تجاوز کرنیوالوں کو بدلہ دیتے ہیں ۔
[7:43] ہم ان کے دلوں سے تمام وسواس ختم کردینگے۔ان کے نیچے دریا بہیں گے ،اور وہ کہیں گے،’’تعریف خدا کی جس نے ہمیں ہدایت دی ۔اگر خدا نے ہماری راہنمائی نہ کی ہوتی تو ہمیں ہدایت نہیں مل سکتی تھی ۔ہمارے خدا کے پیغمبر حق لائے تھے۔ ‘‘ان سے کہا جائیگا،’’یہ ہے تمہاری جنت ۔تم نے اس کو پایا ہے ،اپنے اعمال کے بدلے میں ۔‘‘