قرآن 7:43 — برزخ(الاعراف)
ہم ان کے دلوں سے تمام وسواس ختم کردینگے۔ان کے نیچے دریا بہیں گے ،اور وہ کہیں گے،’’تعریف خدا کی جس نے ہمیں ہدایت دی ۔اگر خدا نے ہماری راہنمائی نہ کی ہوتی تو ہمیں ہدایت نہیں مل سکتی تھی ۔ہمارے خدا کے پیغمبر حق لائے تھے۔ ‘‘ان سے کہا جائیگا،’’یہ ہے تمہاری جنت ۔تم نے اس کو پایا ہے ،اپنے اعمال کے بدلے میں ۔‘‘
[7:42] اور وہ جو ایمان لاتے ہیں اور راست بازی کی زندگی گزارتے ہیں۔ہم کبھی کسی پراس کی طاقت سے بڑھ کربوجھ نہیں ڈالتے ۔ وہ جنت کے باسی ہونگے، وہ ہمیشہ وہیں رہیں گے ۔
[7:44] جنت کے باسی دوزخ کے باسیوں کو پکاریں گے :’’ہم نے اپنے مالک کے وعدے کو سچا پایا ہے ؛کیا تم نے بھی اپنے مالک کے وعدے کو سچا پایاہے؟‘‘وہ کہیں گے ،’’ہاں۔‘‘ان کے درمیانے ایک آواز دینے والا پکارے گا :حدسے بڑھنے والوں پر خدا کی لعنت پڑ گئی ہے ؛