Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:50 — برزخ(الاعراف)

دوزخ کے رہائشی جنتیوں کو پکار کر کہیں گے ،’’پانی اور نعمتیں جو خدا نے تمہیں دی ہیں ان میں سے کچھ ہماری طرف بھی آنے دو ۔‘‘وہ کہیں گے ،خدا نے یہ چیزیں بے ایمانوں کےلئے منع کی ہیں ۔‘‘

[7:49] کیا یہ وہ لوگ ہیںجن کے بارے میں تم قسم کھاتے تھے کہ خدا انہیں رحمت کے ساتھ نہیں چھوئے گا ؟۔‘‘(پھر برزخ کے لوگوں سے کہا جائیگا، )’’جنت میں داخل ہوجائو؛تمہیں کو ئی خوف ہوگا نہ غم ۔‘‘

[7:51] جو اپنے مذہب کو سنجیدگی سے نہیں لیتے،اور مکمل طورپر اس دنیاوی زندگی میں گم رہتے ہیں ،اس روز ہم انہیں بھلا دیتے ہیں ،کیونکہ انہوں نے اس دن کو بھلا دیا تھااور اس لیے بھی کہ انہوں نے ہماری آیات کو حقارت سے رد کردیا تھا ۔