قرآن 7:51 — برزخ(الاعراف)
جو اپنے مذہب کو سنجیدگی سے نہیں لیتے،اور مکمل طورپر اس دنیاوی زندگی میں گم رہتے ہیں ،اس روز ہم انہیں بھلا دیتے ہیں ،کیونکہ انہوں نے اس دن کو بھلا دیا تھااور اس لیے بھی کہ انہوں نے ہماری آیات کو حقارت سے رد کردیا تھا ۔
[7:50] دوزخ کے رہائشی جنتیوں کو پکار کر کہیں گے ،’’پانی اور نعمتیں جو خدا نے تمہیں دی ہیں ان میں سے کچھ ہماری طرف بھی آنے دو ۔‘‘وہ کہیں گے ،خدا نے یہ چیزیں بے ایمانوں کےلئے منع کی ہیں ۔‘‘
[7:52] ہم نے انہیں کتاب دی ہے جومکمل مفصل ہے ،علم سے ،ہدایت سے ،اوررحمت ہے ان لوگوں کےلئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔