قرآن 7:71 — برزخ(الاعراف)
اس نے کہا ،’’تم نے اپنے رب کی لعنت اور عذاب اپنے اوپر لے لیا ۔ کیاتم اپنی بدعات کے دفاع میں مجھ سے بحث کرتے ہو،جو تم نے گھڑ رکھی ہیں ۔تم اور تمہارے والدین۔جن کی خدا نے کبھی اجازت نہیں دی ؟لہذا، انتظارکرواورمیں بھی تمہارے ساتھ انتظار کروں گا ۔‘‘
[7:70] وہ بولے،’’کیا تم ہمیں صرف اکیلے خدا کی عبادت کرانے آئے ہو،اور جو عبادت ہمارے والدین کرتے تھے وہ چھڑانے ؟ہم تمہیں چیلنج کرتے ہیں لائو وہ عذاب جس سے تم ہمیں ڈراتے ہو۔اگر تم سچے ہو۔‘‘
[7:72] اس کے بعد ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو ،اپنی رحمت سے بچالیا،اوران کو تباہ کردیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ایمان والے بننے سے انکار کیا ۔