Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:72 — برزخ(الاعراف)

اس کے بعد ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو ،اپنی رحمت سے بچالیا،اوران کو تباہ کردیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ایمان والے بننے سے انکار کیا ۔

[7:71] اس نے کہا ،’’تم نے اپنے رب کی لعنت اور عذاب اپنے اوپر لے لیا ۔ کیاتم اپنی بدعات کے دفاع میں مجھ سے بحث کرتے ہو،جو تم نے گھڑ رکھی ہیں ۔تم اور تمہارے والدین۔جن کی خدا نے کبھی اجازت نہیں دی ؟لہذا، انتظارکرواورمیں بھی تمہارے ساتھ انتظار کروں گا ۔‘‘

[7:73] ثمود کی طرف ہم ان کا بھائی صالح بھیجا ۔اس نے کہا ،’’اے میرے لوگو،خدا کی عبادت کرو؛اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ۔خدا کی طرف سے تمہیں ثبوت مہیا کیا جا چکا ہے :یہ ہے خدا کی اونٹنی ،جوتمہارے لئے ایک نشانی ہے ۔اسے خدا کی زمین پر کھانے دو،اوراس کو کوئی گزند نہ پہنچانا ،مبادہ تمہیں دردناک سزا ملے ۔