Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:73 — برزخ(الاعراف)

ثمود کی طرف ہم ان کا بھائی صالح بھیجا ۔اس نے کہا ،’’اے میرے لوگو،خدا کی عبادت کرو؛اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ۔خدا کی طرف سے تمہیں ثبوت مہیا کیا جا چکا ہے :یہ ہے خدا کی اونٹنی ،جوتمہارے لئے ایک نشانی ہے ۔اسے خدا کی زمین پر کھانے دو،اوراس کو کوئی گزند نہ پہنچانا ،مبادہ تمہیں دردناک سزا ملے ۔

[7:72] اس کے بعد ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو ،اپنی رحمت سے بچالیا،اوران کو تباہ کردیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ایمان والے بننے سے انکار کیا ۔

[7:74] ’’یاد کرواس نے عاد کے بعد تمہیں وارث بنایا اورتمہیں زمین پر آباد کیا ،اس وادی میں تم نے محل بنائے ،اوراسکے پہاڑوں کو کھود کر گھر بنائے ۔تم خدا کی نعمتیں یاد رکھو،اورزمین پرفاسدطریقے سے سے نہ چلو۔‘‘