قرآن 7:87 — برزخ(الاعراف)
’’اب جب کہ تم میں سے بعض اس پر ایمان لے آئے ہیں جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ،اور بعض ایمان نہیں لائے ،انتظار کروحتیٰ کہ خدا ہم میں اپنا فیصلہ جاری کردے ؛وہ بہترین منصف ہے۔‘‘
[7:86] ’’جو لوگ خدا پر ایمان رکھتے ہیں ان کو خدا کی راہ سے موڑنے کےلئے ہر راستہ بند کرنے سے باز رہو،اوراس کو پیچیدہ مت بنائو ۔یاد کرو تم چندلوگ ہوتے تھے اور اس نے تم کو کئی گنا بڑھا دیا ۔یاد کرو فاسدوں کا انجام کار ۔
[7:88] اس کی قوم کے متکبر سرداروں نے کہا ،’’اے شعیب ہم تمہیںاور ان کو جو تمہارے ساتھ ایمان لائے ہیں ،اپنے شہر سے نکال دینگے ،اگر تم نے ہمارے دین کی طرف رجوع نہ کیا تو۔‘‘اس نے کہا ،’’کیا تم ہمیں مجبور کرو گے ؟