قرآن 7:88 — برزخ(الاعراف)
اس کی قوم کے متکبر سرداروں نے کہا ،’’اے شعیب ہم تمہیںاور ان کو جو تمہارے ساتھ ایمان لائے ہیں ،اپنے شہر سے نکال دینگے ،اگر تم نے ہمارے دین کی طرف رجوع نہ کیا تو۔‘‘اس نے کہا ،’’کیا تم ہمیں مجبور کرو گے ؟
[7:87] ’’اب جب کہ تم میں سے بعض اس پر ایمان لے آئے ہیں جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ،اور بعض ایمان نہیں لائے ،انتظار کروحتیٰ کہ خدا ہم میں اپنا فیصلہ جاری کردے ؛وہ بہترین منصف ہے۔‘‘
[7:89] ’’ہم خدا کا کفر کرینگے اگر ہم نے تمہارے دین کی طرف رجوع کیا جبکہ و ہ ہمیں اس سے نجات دے چکا ہے ۔اپنے رب کی مرضی کے بر خلاف ہم کس طرح اس کی طرف رجوع کرسکتے ہیں ؟ ہمارے رب کا علم تما م چیزوں پر محیط ہے ۔ہم خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ہمارے رب ،ہمارے لوگوں پر ہمیں فیصلہ کن فتح عطا کر۔تم سب سے بہتر ین حامی ہو۔‘‘