قرآن 8:33 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
تاہم خدا ان کو سزا نہیں دے گا جب تم ان کے درمیان ہو؛خدا ان کو سزا نہیں دے گا جبکہ وہ بخشش مانگ رہے ہوں۔
[8:32] انہوں نے یہ بھی کہا،’’ہمارے خدا ،اگریہ واقعی تمہاری طرف سے حق ہے، توپھرہم پر آسمان سے پتھر برسا،یا ہم پر دردناک عذاب نازل کر۔‘‘
[8:34] کیا وہ خدا کے عذاب کے مستحق نہیں،دوسروں کو مسجد مقدس سے روک کر،جبکہ وہ اس کے متولی بھی نہیں ہیں۔اس کے اصلی متولی تو متقی لوگ ہیں،لیکن ان میں سے بیشتر جانتے نہیں۔