Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 8:47 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)

ان کی طرح مت ہو جائو جنہوں نے بادل نخواستہ اپنے گھر چھوڑ ے،صرف دکھاو ے کےلئے ،اوردرحقیقت دوسروں کی حوصلہ شکنی کی خدا کے راستے پر چلنے سے ۔ خدا ہر اس چیز سے پوری طر ح آگاہ ہے جو یہ کرتے ہیں۔

[8:46] تم خدا کی اطاعت کرو اور اس کے پیغمبر کی ،اورآپس میں مت جھگڑو،مبادہ تم ناکام رہو اور اپنی طاقت منتشر کربیٹھو۔ تم ثابت قدمی سے ڈٹے رہو۔خدا ان کے ساتھ ہے جو ثابت قدمی سے ڈٹے رہتے ہیں۔

[8:48] شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں خوشنما بنادیئے تھے ،اور کہا ،’’تم آج کسی قوم سے شکست نہیں کھا سکتے ،‘‘اور’’میں تمہارے ساتھ مل کر جنگ کروں گا۔‘‘لیکن جونہی دونوں فوجوں کا آمنا سامنا ہوا تو وہ انہی قدموں پر پھر گیا اور یہ کہتے ہوئے بھاگ گیا،’’ میرا تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں،جو میں دیکھتا ہوں تم نہیں دیکھتے ۔میں خدا سے ڈرتا ہوں ،خدا کی سزا نہایت درد ناک ہے۔‘‘