Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 8:48 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)

شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں خوشنما بنادیئے تھے ،اور کہا ،’’تم آج کسی قوم سے شکست نہیں کھا سکتے ،‘‘اور’’میں تمہارے ساتھ مل کر جنگ کروں گا۔‘‘لیکن جونہی دونوں فوجوں کا آمنا سامنا ہوا تو وہ انہی قدموں پر پھر گیا اور یہ کہتے ہوئے بھاگ گیا،’’ میرا تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں،جو میں دیکھتا ہوں تم نہیں دیکھتے ۔میں خدا سے ڈرتا ہوں ،خدا کی سزا نہایت درد ناک ہے۔‘‘

[8:47] ان کی طرح مت ہو جائو جنہوں نے بادل نخواستہ اپنے گھر چھوڑ ے،صرف دکھاو ے کےلئے ،اوردرحقیقت دوسروں کی حوصلہ شکنی کی خدا کے راستے پر چلنے سے ۔ خدا ہر اس چیز سے پوری طر ح آگاہ ہے جو یہ کرتے ہیں۔

[8:49] منافقین اور جنہوں نے اپنے قلب میں شک پال رکھے تھے کہا،’’یہ لوگ اپنے مذہب سے دھوکہ کھا تے ہیں۔‘‘تاہم ،اگر کوئی خدا پر بھروسہ رکھے ،تو پھر خدا قادرمطلق اور سب سے دانا ہے ۔