قرآن 8:49 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
منافقین اور جنہوں نے اپنے قلب میں شک پال رکھے تھے کہا،’’یہ لوگ اپنے مذہب سے دھوکہ کھا تے ہیں۔‘‘تاہم ،اگر کوئی خدا پر بھروسہ رکھے ،تو پھر خدا قادرمطلق اور سب سے دانا ہے ۔
[8:48] شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں خوشنما بنادیئے تھے ،اور کہا ،’’تم آج کسی قوم سے شکست نہیں کھا سکتے ،‘‘اور’’میں تمہارے ساتھ مل کر جنگ کروں گا۔‘‘لیکن جونہی دونوں فوجوں کا آمنا سامنا ہوا تو وہ انہی قدموں پر پھر گیا اور یہ کہتے ہوئے بھاگ گیا،’’ میرا تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں،جو میں دیکھتا ہوں تم نہیں دیکھتے ۔میں خدا سے ڈرتا ہوں ،خدا کی سزا نہایت درد ناک ہے۔‘‘
[8:50] کاش تم ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا اس وقت دیکھتے جب فرشتوں نے ان کی جان قبض کی !وہ انہیں منہ پر اورپیٹھ پر ماریں گے :’’جہنم کے عذاب کا مزہ چکھو۔‘‘