قرآن 8:51 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
’’یہ اسی کا نتیجہ ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ۔خدا کبھی مخلوقات سے ناانصافی نہیں کرتا ۔‘‘
[8:50] کاش تم ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا اس وقت دیکھتے جب فرشتوں نے ان کی جان قبض کی !وہ انہیں منہ پر اورپیٹھ پر ماریں گے :’’جہنم کے عذاب کا مزہ چکھو۔‘‘
[8:52] یہ انجام بالکل فرعون کی قوم جیسا اوران جیسا ہے جنہوں نے ان سے قبل کفر کیا تھا ۔انہوں نے خدا کی آیات کو جھٹلایااور خدا نے ان کے گناہوں پر ان کو سزا دی۔خدا طاقت والا اور اس کی سزا نہایت سخت ہے ۔