قرآن 8:66 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
اب (جبکہ بہت سے نئے لوگ تم سے مل گئے ہیں)خدا نے یہ کام تمہارے لیے آسان تر کردیا ہے ،کیونکہ وہ جانتا ہے کہ تم اتنے مضبوط نہیں ہوجتنے تم ہوتے تھے۔اب کے بعد، سوثابت قدم مومن دو سو کو شکست دے سکتے ہیں ،اور تم میں سے ایک ہزار دو ہزار کو شکست دے سکتے ہیں،خدا کے حکم سے ۔خدا ان کے ساتھ ہے جو ثابت قدمی سے ڈٹ جاتے ہیں۔
[8:65] اے نبی،آپ ایمان والوں کو جنگ کی ترغیب دیں ۔اگروہ بیس ثابت قدم ہوں تو دو سو کو شکست دے سکتے ہیں ،اور تم میں سے سوایک ہزار ایمان نہ لانے والوں کوشکست دے سکتے ہیں۔ایسا اس لیے ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں ۔
[8:67] کوئی نبی قیدی حاصل نہیں کریگا ،جب تک وہ جنگ میں شرکت نہیں کرتا ،تم لوگ اس دنیا کے مال کی جستجو کررہے ہو ،جبکہ خدا آخرت کی تلقین کرتا ہے ۔خدا قادرمطلق ،سب سے دانا ہے۔