Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 82: چکناچور کر دینے والی(الانفطار)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[82:1] جب آسمان چکناچور ہو کر رہ جائے ۔

[82:2] سیارے بکھر جایئں۔

[82:3] سمندر پھٹ جایئں ۔

[82:4] قبریں کھول دی جائیں۔

[82:5] ہر روح یہ جان لے کی کہ اس کی ترقی کی وجہ کیا تھی، اور اس کے تنزل کی وجہ کیا تھی۔

خدا کی مخلوق پر غور کرو

[82:6] اے انسان، تمہارا رُخ کس نے موڑ دیا ، تمہارے رب، سب سے زیادہ معزز، کی طرف سے ؟

[82:7] وہ ذات جس نے تمہیں تخلیق کیا، تمہارا نقش تیار کیا ،پھر تمہیں کامل بنایا۔

[82:8] جیسے بھی نقش کا اس نےانتخاب کیا، اس نے اسے تعمیر کیا ۔

[82:9] درحقیقت تم دین میں کفرکرتے ہو ۔

[82:10] اس حقیقت سے غافل کہ تمہارے ارد گرد (پوشیدہ) نگہبان ہیں ۔

[82:11] وہ سچے درج کرنے والے ہیں ۔

[82:12] وہ آپ کے ہر عمل کو ریکارڈ کرتےہیں ۔

[82:13] بیشک پرہیزگاروں نعمتوں کے مستحق ہیں ۔

[82:14] جبکہ بدکار جہنم کے مستحق ہیں۔

[82:15] قیامت کے دن اسے مول لیں گے۔

[82:16] وہ اس سے کبھی بھی باہر نہ نکلیں ۔

[82:17] قیامت کے دن زبردست ہے ۔

[82:18] کیا د ن ہے ; قیامت کے دن!

[82:19] یہ وہ دن ہے جب کوئی روح کسی دوسری روح کی مدد نہیں کر سکتی ، اور اُس دن ، تمام فیصلوں کا اختیار خدا ہی کے پاس ہو گا۔