سورۃ 83: دھوکے باز (المطفیفین)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[83:1] دھوکے بازوں پر افسوس۔
[83:2] جو پوری پیمائش کا مطالبہ کرتے ہیں جب لوگوں سے وصول کرتے ہیں ۔
[83:3] لیکن جب انہیں وزن یا پیمائش دیتے ہیں ، تو دھوکے بازی کرتے ہیں۔
[83:4] کیا انہیں نہیں معلوم کہ انہیں پھر سے زندہ کیا جائے گا۔
[83:5] ایک زبردست دن پر؟
[83:6] یہ وہ دِن ہے جب سب لوگ کائنات کے رب کے سامنے کھڑے ہو جائیں گے ۔
عددی طور پرساخت کردہ کتابیں
[83:7] بیشک شریروں کی کتاب سجین میں ہے ۔
[83:8] کیا تم جانتے ہو کہ سجین کیا ہے؟
[83:9] عددی طور پرساخت کردہ ایک کتاب۔
[83:10] اس دن مسترد کرنے والوں پر افسوس۔
[83:11] وہ قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے۔
[83:12] کوئی بھی اس میں کفرنہیں کرتے سوائے سرکش، گناہگار کے۔
[83:13] جب ہماری آیتیںانہیں پڑھ کر سنا ئی جاتی ہیں، یہ کہتے ہیں کہ "ماضی کی کہانیاں!"
[83:14] درحقیقت، ان کے دل ان کے گناہوں کی وجہ سے تبرکشیت ہو چکے ہیں ۔
[83:15] درحقیقت ،اس دن وہ، اپنے رب سےعلیحدہ ہو جائیں گے ۔
[83:16] پھر وہ دوزخ میں جھونک دیئے جائیں گے ۔
[83:17] انہیں کہاجائے گا کہ ،"یہ وہ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔"
[83:18] بے شک، نیکوکاروں کی کتاب علّییّن میں ہو گی ۔
[83:19] کیا تم جانتے ہو کہ علّییّن کیا ہے؟
[83:20] ایک ریاضاتی ساخت کی کتاب ہے ۔
[83:21] ان کے دیکھنے کے لیےجومیرے قریب ہیں۔
[83:22] نیکوکار فرحت کے مستحق ہیں ۔
[83:23] وہ آرام دہ آرایشی سامان پرسے دیکھتے ہیں ۔
[83:24] تم ان کے چہروں میں فرحت کی خوشی کی شناخت کرتے ہو ۔
[83:25] ان مشروبات کو امرَت کےساتھ ذائقہ دیا جائے گا ۔
[83:26] اس کا مسالا مُشک کی طرح ہے۔ مقابلہ کرنے والوں کو اس کےلیے مقابلہ کرناچاہئے ۔
[83:27] اس میں خصوصی ذا ئقے ملا ئے گئے ہوں گے ۔
[83:28] ایک چشمے سے جوان کے لیے مخصوص ہےجو میرے قریب ہیں۔
[83:29] بدکار اُن پر ہنسا کرتے تھے جو ایمان لائے۔
[83:30] جب وہ ان کی پاس سے گزرتے، تو وہ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔
[83:31] جب وہ اپنے لوگوں کے ساتھ ملتے، تووہ تمسخر کرتے۔
[83:32] جب بھی یہ ان کو دیکھتے، تو کہتے، "یہ لوگ پرلے درجے کے گمراہ ہیں!
[83:33] "ان کےلئے (پوشیدہ) محافظوں جیسی کوئی چیز نہیں ہے ۔"
[83:34] آج، وہ لوگ جوایمان لائےکافروں پر ہنس رہے ہیں ۔
[83:35] وہ آرام دہ آرائشی سامان پر سے دیکھتے ہیں ۔
[83:36] بلا شبہ، کافروں کو ان کے کئےکا صلہ ملے گا۔