قرآن 9:100 — آخری انتباہ(براءة)
اور مہاجرین میں جنہوں نے سب سے پہلے ہجرت کی ،اور مدد گار جنہوں نے انہیں پنا ہ دی اور وہ جنہوں نے راستبازی میں ان کی پیروی کی ،خدا ا ن سے راضی ہے ،اور وہ خدا سے راضی ہیں ۔اس نے ان کےلئے بہتی نہروں والے باغ تیار کررکھے ہیں ،جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ عظیم ترین کامیابی ہے ۔
[9:99] دوسرے عرب خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور یو م آخرت پر ،اور جو کچھ خرچ کرتے ہیںاسے خدا کے تقرب اور پیغمبر کی حمایت کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔بے شک اس سے انہیں تقرب حاصل ہوگا ؛خدا انہیں اپنی رحمت میں داخل کریگا ۔خدا معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔
[9:101] تمہارے گرد جو بدوی عرب ہیں،ان میں منافقین ہیں۔اورشہرمیں رہنے والوں میں بھی کچھ ایسے ہیں جو منافقت کے عادی ہیں ۔تم انہیں نہیں جانتے ،لیکن ہم انہیں جانتے ہیں ۔ہم ان کےلئے سزا دو گنا کردینگے ،پھر ان کا خاتمہ خوفناک سزا کے ساتھ ہوگا۔