قرآن 9:101 — آخری انتباہ(براءة)
تمہارے گرد جو بدوی عرب ہیں،ان میں منافقین ہیں۔اورشہرمیں رہنے والوں میں بھی کچھ ایسے ہیں جو منافقت کے عادی ہیں ۔تم انہیں نہیں جانتے ،لیکن ہم انہیں جانتے ہیں ۔ہم ان کےلئے سزا دو گنا کردینگے ،پھر ان کا خاتمہ خوفناک سزا کے ساتھ ہوگا۔
[9:100] اور مہاجرین میں جنہوں نے سب سے پہلے ہجرت کی ،اور مدد گار جنہوں نے انہیں پنا ہ دی اور وہ جنہوں نے راستبازی میں ان کی پیروی کی ،خدا ا ن سے راضی ہے ،اور وہ خدا سے راضی ہیں ۔اس نے ان کےلئے بہتی نہروں والے باغ تیار کررکھے ہیں ،جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ عظیم ترین کامیابی ہے ۔
[9:102] اوردوسرے بھی ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیا ہے؛انہوں نے اچھے اعمال کو برے اعمال میں ملاد یا ہے ۔خدا انہیں معاف کردیگا ،کیونکہ خدا معاف فرمانے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔