قرآن 9:99 — آخری انتباہ(براءة)
دوسرے عرب خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور یو م آخرت پر ،اور جو کچھ خرچ کرتے ہیںاسے خدا کے تقرب اور پیغمبر کی حمایت کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔بے شک اس سے انہیں تقرب حاصل ہوگا ؛خدا انہیں اپنی رحمت میں داخل کریگا ۔خدا معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔
[9:98] بعض عرب (خدا کی راہ میں خرچ کرنا)خسارہ سمجھتے ہیں ،حتی ٰ کہ قیافہ میں انتظار کرتے ہیں کہ تم پر کوئی مصیبت آن پڑے ۔سب سے بری مصیبت ان پر ہی پڑے گی ۔خدا سب کچھ سننے والا اور ہمہ بین ہے ۔
[9:100] اور مہاجرین میں جنہوں نے سب سے پہلے ہجرت کی ،اور مدد گار جنہوں نے انہیں پنا ہ دی اور وہ جنہوں نے راستبازی میں ان کی پیروی کی ،خدا ا ن سے راضی ہے ،اور وہ خدا سے راضی ہیں ۔اس نے ان کےلئے بہتی نہروں والے باغ تیار کررکھے ہیں ،جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ عظیم ترین کامیابی ہے ۔