قرآن 9:110 — آخری انتباہ(براءة)
یہ بلڈنگ جو انہوں نے بنائی ہے ان کے قلوب میں شک کا موجب بنی رہتی ہے ،حتی ٰ کہ ان کے دل ساکت ہوجاتے ہیں ۔خدا ہمہ بین اور نہایت دانا ہے۔
[9:109] وہ جو اپنی عمارت خدا کی تکریم اور رضا جوئی کےلئے بناتا ہے وہ بہتر ہے ،یا وہ، جو لرزتی چٹان کے کنارے بلڈنگ بناتا ہے ،جواس کے ساتھ ہی جہنم کی آگ میں گرپڑتی ہے ؟خدا تجاوز کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
[9:111] خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اورمال جنت کے بدلے خرید لئے ہیں۔ا سطر ح ،وہ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں ،مارنے یا مرنے کےلئے ۔ایسا ہی سچا ہے اس کا وعدہ توریت میں ،انجیل اور قران میں ۔اور اس سے بڑھ کرکون اپنا وعدہ پورا کرتاہے ۔تم اس قسم کاسودا ہنسی خوشی کرو۔یہ عظیم ترین کامیابی ہے۔