قرآن 9:111 — آخری انتباہ(براءة)
خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اورمال جنت کے بدلے خرید لئے ہیں۔ا سطر ح ،وہ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں ،مارنے یا مرنے کےلئے ۔ایسا ہی سچا ہے اس کا وعدہ توریت میں ،انجیل اور قران میں ۔اور اس سے بڑھ کرکون اپنا وعدہ پورا کرتاہے ۔تم اس قسم کاسودا ہنسی خوشی کرو۔یہ عظیم ترین کامیابی ہے۔
[9:110] یہ بلڈنگ جو انہوں نے بنائی ہے ان کے قلوب میں شک کا موجب بنی رہتی ہے ،حتی ٰ کہ ان کے دل ساکت ہوجاتے ہیں ۔خدا ہمہ بین اور نہایت دانا ہے۔
[9:112] وہ معافی طلب کرنیوالے ،عبادت گزار ،تسبیح کرنیوالے ،تدبر کرنیوالے،جھکنے والے،سجدہ کرنے والے،نیکی کی تلقین کرنیوالے ،برائی سے منع کرنیوالے اور خدائی قوانین کوقائم کرنیوالے ہیں۔خدا ایسے مومنوں کو خوشخبری دیتا ہے۔