Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:112 — آخری انتباہ(براءة)

وہ معافی طلب کرنیوالے ،عبادت گزار ،تسبیح کرنیوالے ،تدبر کرنیوالے،جھکنے والے،سجدہ کرنے والے،نیکی کی تلقین کرنیوالے ،برائی سے منع کرنیوالے اور خدائی قوانین کوقائم کرنیوالے ہیں۔خدا ایسے مومنوں کو خوشخبری دیتا ہے۔

[9:111] خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اورمال جنت کے بدلے خرید لئے ہیں۔ا سطر ح ،وہ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں ،مارنے یا مرنے کےلئے ۔ایسا ہی سچا ہے اس کا وعدہ توریت میں ،انجیل اور قران میں ۔اور اس سے بڑھ کرکون اپنا وعدہ پورا کرتاہے ۔تم اس قسم کاسودا ہنسی خوشی کرو۔یہ عظیم ترین کامیابی ہے۔

[9:113] نبی اور نہ ہی وہ جوایمان رکھتے ہیں مشرکین کےلئے مغفرت طلب کریں ،خواہ وہ ان کے قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو،جبکہ انہیں احساس ہوچکا ہو کہ ان کا ٹھکانا جہنم ہے ۔