Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:113 — آخری انتباہ(براءة)

نبی اور نہ ہی وہ جوایمان رکھتے ہیں مشرکین کےلئے مغفرت طلب کریں ،خواہ وہ ان کے قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو،جبکہ انہیں احساس ہوچکا ہو کہ ان کا ٹھکانا جہنم ہے ۔

[9:112] وہ معافی طلب کرنیوالے ،عبادت گزار ،تسبیح کرنیوالے ،تدبر کرنیوالے،جھکنے والے،سجدہ کرنے والے،نیکی کی تلقین کرنیوالے ،برائی سے منع کرنیوالے اور خدائی قوانین کوقائم کرنیوالے ہیں۔خدا ایسے مومنوں کو خوشخبری دیتا ہے۔

[9:114] ابراہیم نے جو اپنے باپ کی مغفرت طلب کی تھی تو اس کی واحد وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اس سے ایسا کرنے کا وعدہ کیا تھا ،لیکن جونہی انہیں احساس ہوا کہ وہ خدا کا دشمن ہے ،تو انہوں نے اس سے لاتعلقی اختیار کرلی۔ابراہیم نہایت مہربان اور حلیم تھے ۔