Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:109 — آخری انتباہ(براءة)

وہ جو اپنی عمارت خدا کی تکریم اور رضا جوئی کےلئے بناتا ہے وہ بہتر ہے ،یا وہ، جو لرزتی چٹان کے کنارے بلڈنگ بناتا ہے ،جواس کے ساتھ ہی جہنم کی آگ میں گرپڑتی ہے ؟خدا تجاوز کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

[9:108] تم ایسی کسی مسجد میں ہرگز نماز ادا نہ کرنا۔وہ مسجد شروع دن سے تقویٰ کی بنیاد پر بنائی گئی ہووہ تمہاری نماز کے زیادہ لائق ہے ۔اس میں وہ لوگ ہوتے ہیں جو پاکبازہونا پسند کرتے ہیں ۔خداانہیں پسند کرتاہے جو اپنے آپ کو پاک بناتے ہیں ۔

[9:110] یہ بلڈنگ جو انہوں نے بنائی ہے ان کے قلوب میں شک کا موجب بنی رہتی ہے ،حتی ٰ کہ ان کے دل ساکت ہوجاتے ہیں ۔خدا ہمہ بین اور نہایت دانا ہے۔