Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:117 — آخری انتباہ(براءة)

خدا نے معاف کردیا نبی کو اور مہاجرین کو اور حامیوںکو جنہوں نے ان کی میزبانی کی اور انہیں پنا ہ دی(انصار) ،جنہوں نے مشکل اوقات میں اس کی پیروی کی ۔اور جب ان میں سے بعض کے دل تقریباً ڈول گئے تھے ۔لیکن وہ انہیں معاف کرچکا ہے کیونکہ وہ انکے لئے رحیم ہے ،نہایت مہربان۔

[9:116] آسمانوں اور زمین کی حاکمیت خدا کی ہے ۔زندگی اور موت پر اسی کا کنٹرول ہے ۔خدا کے علاوہ کوئی نہیں تمہارا آقا اور رب ۔

[9:118] وہ تین بھی (معاف کردئیےگئے)جوپیچھے ٹھہر گئے تھے ۔وسیع زمین ان کےلئے اس قدر تنگ ہوگئی کہ وہ اپنے بارے میں تمام امیدیں کھو بیٹھے ۔آخرکار انہیں احساس ہوا کہ خدا سے کوئی مفر نہیں سوائے اس کے ۔اورپھر اس نے انہیں معاف کردیا تاکہ و ہ توبہ کریں۔خدا معاف کرنے والا،نہایت مہربان ہے ۔